اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی پولیس کمشنر کی تقرری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر مرکز سے جواب طلب

دہلی ہائی کورٹ نے آئی پی ایس افسر راکیش استھانہ کی دہلی پولیس کمشنر کے عہدے پر تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔

دہلی پولیس کمشنر تقرری چیلنج: مرکز حکومت کو نوٹس جاری
دہلی پولیس کمشنر تقرری چیلنج: مرکز حکومت کو نوٹس جاری

By

Published : Sep 1, 2021, 1:26 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ کی تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 8 ستمبر کو ہوگی۔

ہائی کورٹ نے یہ نوٹس غیر سرکاری تنظیم سی پی آئی ایل (CPIL) اور ایک اور کی درخواست پر جاری کیا ہے۔

این جی او سینٹر فار پبلک انٹرسٹ لیٹی گیشن (سی پی) نے دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ کی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے مداخلت کی درخواست دائر کی ہے۔ ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کے ساتھ راکیش استھانہ سے بھی جواب طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل امام کے کیس سے جڑی دستاویزات پر سماعت آج

ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے کہا کہ 'ہائی کورٹ میں پہلے سے دائر پٹیشن سپریم کورٹ میں ان کی جانب سے دائر درخواست کی براہ راست کاپی پیسٹ ہے۔ دلیل دی گئی ہے کہ یہ فیصلہ واضح طور پر پرکاش سنگھ بمقابلہ مرکزی حکومت کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details