اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی پولیس کو 75 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم - سڑک حادثہ

ہم نے اکثر دہلی پولیس کو سزا دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ لیکن دہلی ہائی کورٹ نے خود دہلی پولیس کو سزا دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ سڑک حادثے میں مکمل طور پر بے جان ہوچکے نوجوان اور اس کے والد کو 75 لاکھ روپے معاوضے کے طور پر دیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو 75 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا
دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو 75 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا

By

Published : May 21, 2020, 4:03 PM IST

عام طور پر دہلی پولیس دوسروں کی غلطیوں پر اسے معاوضہ دلواتی ہے۔ لیکن اس بار اسے اپنی ہی غلطی کی سزا ملی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ سڑک حادثے میں ایک مکمل بے جان نوجوان اور اس کے والد کو 75 لاکھ روپے معاوضے کے طور پر دیں۔

سڑک پر رکھے بیریکیڈز کی وجہ سے نوجوان حادثے کا شکار ہوا تھا۔ جسٹس نوین چاولہ کے بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کے بعد یہ حکم دیا۔ حادثہ کا یہ واقعہ دسمبر 2015 میں دہلی کے نارتھ ایونیو کا ہے۔ دھیرج نامی شخص مادی پور گاؤں میں رات گئے ایک شادی کی تقریب سے گھر لوٹ رہا تھا۔

اسی دوران ان کی کار نارتھ ایونیو روڈ پر دھنونتری آیورویدک اسپتال کے قریب بیریکیڈز سے ٹکرا گئی۔ سڑک پربیریکیڈز مناسب طریقے سے نہیں لگائے گئے تھے۔ دھیرج کے والد کے مطابق اس حادثے کے بعد دھیرج غیر فعال ہوگیا ہے۔ پولیس نے دھیرج کے خلاف لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

وہیں دھیرج اور اس کے والد نے عدالت سے اس معاملے میں ہوئے نقصان اور علاج کے خرچ کی بھرپائی پولیس سے کرانے کے لیے عرضی دائر کی تھی۔

درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے دہلی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ دھیرج اور اس کے والد کو 75 لاکھ روپے معاوضے کے طور پر دیں۔ عدالت نے پولیس کو معاوضے کی رقم چار ہفتوں میں ہائی کورٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اگر دہلی پولیس معاوضے کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہی ہے تو اسے سالانہ کی شرح سے سود ادا کرنا پڑے گا۔

معاوضے کی اس رقم میں سے 30 لاکھ روپے متاثرہ کے والد کو دیئے جائیں گے اور باقی 45 لاکھ فکسڈ ڈپازٹ ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details