اردو

urdu

دہلی: ہائی کورٹ نے سابق فوجی کی عبوری ضمانت منظور کی

By

Published : Apr 26, 2020, 9:25 AM IST

دہلی ہائی کورٹ نے بھارت۔ پاکستان جنگ میں حصہ لینے والے 65 سالہ سابق فوجی کی 45 دنوں کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ جسٹس برجیش سیٹھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران سماعت کے بعد فوجی لال سنگھ کو ضمانت دینے کا حکم دیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے سابق فوجی کی 45 دنوں کی عبوری ضمانت منظو کی
دہلی ہائی کورٹ نے سابق فوجی کی 45 دنوں کی عبوری ضمانت منظو کی

سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل ایم کے گھوش اور ٹینا گرگ نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف جو مقدمہ درج ہے وہ سول نوعیت کا ہے، اس لیے اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا ہے اور اس کا تعلق 2006 سے ہے۔ درخواست گزار1971 کے پاکستان سے جنگ کے دوران بی ایس ایف کا جوان تھا۔ وہ ہائیپر ٹینشن میں مبتلا ہے۔

اس سلسلے میں عدالت نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے جیلوں میں معاشرتی دوری پر عمل کرنا مشکل ہے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار اور شکایت کنندہ دونوں پڑوسی ہیں۔ دونوں اس معاملے میں سمجھوتہ کرنے کی کوشش کریں۔ دونوں فریق اور ان کے وکلاء سمجھوتے پر متفق ہیں۔ عدالت نے پندرہ ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دینے کا حکم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details