اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامع مسجد کے اطراف میں واقع پارک سے ہٹے گا شیلٹر ہوم: دہلی ہائی کورٹ - جامع مسجد پارک سے ہٹے گا شیلٹر ہوم

Delhi HC directs Eviction of Night Shelter from Public Park Near Jama Masjid دہلی ہائی کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ نائٹ شیلٹر عوامی پارکوں میں مستقل طور پر کام نہیں کر سکتے، انہیں جلد از جلد دوسری جگہ کا بندوبست کرنا چاہیے اور عوام کے لیے ان پارکوں کو کھولنا ہوگا۔

جامع مسجد کے اطراف میں واقع پارک سے ہٹے گا شیلٹر ہوم: دہلی ہائی کورٹ
جامع مسجد کے اطراف میں واقع پارک سے ہٹے گا شیلٹر ہوم: دہلی ہائی کورٹ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 10:07 PM IST

Updated : Dec 23, 2023, 2:18 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ نائٹ شیلٹر عوامی پارکوں میں مستقل طور پر کام نہیں کر سکتے، انہیں جلد از جلد دوسری جگہ کا بندوبست کرنا چاہیے اور عوام کے لیے ان پارکوں کو کھولنا ہوگا۔ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی مونسبل کارپوریشن سے کہا کہ وہ دہلی اربن شلٹر امپروومنٹ بورڈ سے جامع مسجد کے قریب واقع اردو پارک میں موجود جگہ خالی کرنے کو کہیں۔

جامع مسجد کے اطراف میں واقع پارک سے ہٹے گا شیلٹر ہوم: دہلی ہائی کورٹ
چیف جسٹس منموہن کی سربراہی والی بینچ نے کہا کہ عوامی پارکوں میں نائٹ شیلٹر صرف عارضی ہو سکتے ہیں اگر پارکوں میں شیلٹر ہوم کو مستقل کر دیا جائے تو اس سے پورا سبز علاقہ تباہ ہو جائے گا۔ جسٹس منی پشکرنا اور جسٹس منموہن پر مشتمل بینچ نے ایم سی ڈی کے وکیل کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ کو بتائیں کہ اپ نے اس پارک کو محدود وقت کے لیے دیا تھا تاہم اب اس جگہ کے بجائے انہیں کوئی متبادل جگہ تلاش کرنی ہوگی وہ پبلک پارک پر قبضہ نہیں کر سکتے انہیں نائٹ شیلٹر خالی کرنے کے لیے لکھیں انہیں بتائیں کہ عوام کو سبز پارک کی ضرورت ہے۔
جامع مسجد کے اطراف میں واقع پارک سے ہٹے گا شیلٹر ہوم: دہلی ہائی کورٹ

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کی سکیورٹی: عدالت نے ملزم للت جھا کی کی پولس حراست میں 5 جنوری تک توسیع کی


واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ پرانی دہلی میں جامع مسجد کے اطراف میں واقع عوامی پارکوں میں تجاوزات سے متعلق محمد ارسلان کی درخواست پر سماعت کر رہی ہے، اسی معاملے پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنا ایم سی ڈی کو حکم دیا ہے، اب اس معاملے کی ائندہ سماعت 10 اپریل کو ہونی ہے۔ اس پر معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مقامی باشندے اور ار ٹی ائی ایکٹیوسٹ شاہد گنگوہی سے بھی بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کسی ایک شیلٹر ہوم کو ایک مندر کے پاس سے جگہ خالی نہ کرانے کا حکم دیا تھا لیکن دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ نے اس حکم کو پوری دہلی میں نافذ کر لیا اور مختلف پارکوں میں اپنے شیلٹر ہوم کھول دیے تاہم اب عدالت نے 4 ماہ کے اندر پارک کھالی کرانے کے لیے حکم دیا ہے۔

Last Updated : Dec 23, 2023, 2:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details