اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹوجی کیس: سی بی آئی اور ای ڈی کے مطالبے پر ہائی کورٹ کا فیصلہ آج

سی بی آئی اور ای ڈی نے اے راجا اور کنی موزی سمیت تمام 19 ملزمین کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، جس پر دونوں محکموں نے فیصلے کے خلاف جلد سماعت کی عرضی دائر کی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ آج اس عرضی پر سماعت کرے گا۔

2 جی کیس: سی بی آئی اور ای ڈی کے مطالبے پر ایچ سی کا فیصلہ آج
2 جی کیس: سی بی آئی اور ای ڈی کے مطالبے پر ایچ سی کا فیصلہ آج

By

Published : Sep 29, 2020, 12:04 PM IST

ہائی کورٹ آج 2 جی اسپکٹرم کیس میں سی بی آئی اور ای ڈی کی عرضی پر فیصلہ سنائے گا۔

اس معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی نے سابق مرکزی وزیر اے راجا اور دیگر ملزمین کو ٹرائل کورٹ سے بری کرنے کے فیصلے کے خلاف جلد ہی سماعت کرنے کی عرضی دائر کی ہے۔

جسٹس برجیش سیٹھی کی بینچ نے گزشتہ 22 ستمبر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

اے راجا سمیت دوسرے ملزمین نے کہا تھا کہ جلد سماعت کا کوئی جواز نہیں ہے، کیوں کہ ہائی کورٹ کی رہنما ہدایات کے مطابق کورونا کے دوران بری کیے جانے کے فیصلے پر سماعت میں کوئی جلد بازی نہیں ہونی چاہیے، گزشتہ 10 دسمبر کو ہائی کورٹ نے تمام ملزمین کو نوٹس جاری کیا تھا۔

25 مئی 2018 کو کورٹ نے سابق وزیر اے راجا اور کنی موزی سمیت تمام ملزمین کو نوٹس جاری کیا تھا، ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمین کو نوٹس جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 21 دسمبر 2017 کو فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمین کو بری کردیا تھا، جج او پی سینی نے کہا تھا کہ استغاثہ فریق یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ دو ملزمین کے درمیان رقم کی لین دین ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details