انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 2011 میں 263 چینی شہریوں کو ویزا جاری کرنے سے متعلق ایک مبینہ بدعنوانی میں کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
money laundering case: کارتی چدمبرم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 18 اگست تک ملتوی - کارتی چدمبرم
دہلی ہائی کورٹ نے مبینہ چین ویزا بدعنوانی معاملے میں کانگریس کے رکن پارلیمان کارتی چدمبرم کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔ Delhi HC adjourns hearing on anticipatory bail plea of Karti Chidambaram in money laundering case
ٹرائل کورٹ کی جانب سے پیشگی ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد کارتی چدمبرم نے دہلی ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی۔ ای ڈی کے وکیل نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی گرفتاری کے حقیقی خدشے کے بغیر درخواست داخل نہیں کر سکتے۔ ای ڈی کے وکیل نے یقین دلایا کہ اگلی سماعت تک کارتی چدمبرم کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ دہلی ہائی کورٹ کی جسٹس پونم اے بامبا نے معاملے کی مزید سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:CBI Raids C Chidambaram's Properties: سی بی آئی نے کارتی چدمبرم کے نو مقامات پر چھاپے مارے