اطلاعات کے مطابق دارالحکومت دہلی کے حوض قاضی کے لال کنواں علاقے میں گذشتہ اتوار کو دو افراد کے درمیان بائک کھڑی کرنے کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا تھا، مذکورہ واقعے کے بعد طرفین کی جانب سےایف۔آئی۔آر درج کرائی گئی تھی۔
حوض قاضی: آٹھ ملزم گرفتار اس واقعے کے کچھ دیر بعد شرپسند عناصر نے یہاں کے ایک مذہبی مقام میں توڑ پھوڑ کرنے کی افواہ پھیلا دی جس کے بعد دوفرقوں میں کشیدگی پھیل گئی اس کیس کو لیکر تیسری ایف آئی آر حوض قاضی تھانے میں درج کی گئی تھی۔
پولس نے اپنی تفتیش میں موقعۂ واردات سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں قریبا دس ملزموں کی شناخت کر لی تھی، ان میں سے تین بالغ اور ایک نابالغ کو گزشتہ منگل کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، وہیں بروز بدھ کو ایک بالغ و تین نابالغ کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ یہ تمام ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
حوض قاضی: آٹھ ملزم گرفتار اطلاع کے مطابق گزشتہ روز علاقے کی صورتحال بالکل پرامن رہی، تاجروں نے دن بھر اپنی دکانیں کھولیں ۔
احتیاطاَ پولیس اہلکاروں کو اب بھی علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔