نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ پروگرام میں حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے سب سے پہلے پروگرام میں موجود تمام مہمانوں اور حج درخواست گزاروں کا خیر مقدم کیا اور حج 2024 کے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی پر جانے اور اس کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے پر سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
ریجنل پاسورڈ افیسر ابھیشیک دوبے نے موجود عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ مقدس حج پر جانے والے تمام افراد جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہیں انہیں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی سفارش پر جلد جلد اور وقت پر پاسپورٹ فراہم کیے جائیں۔
حج کمیٹی اف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو افیسر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم حج 2024 کے سفر کو ہر ممکن حد تک خوشگوار اور اسان بنائیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ازمین حج کو اس سال مشکل حالات اور مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سال حکومت ہند کی اقلیتی امور کی وزارت اور حج کمیٹی اف انڈیا کی جانب سے مختلف قسم کی سہولیات پر مبنی ایک نئی موبائل ایپ لانچ کی جا رہی ہے۔