دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ 'ہم دہلی میں میڈیکل یوتھ فورس تیار کرنا چاہتے ہیں جو صحت کی کسی بھی آفات سے لڑنے کے لئے تیار رہے۔ '
انہوں نے بتایا کہ' اس تربیت کے بعد ہمارے صحت کے معاونین نہ صرف اس تباہی سے لڑنے کے لئے تیار ہوں گے بلکہ عام دنوں میں ضرورت پڑنے پر گھر والوں اور قریبی لوگوں کو بھی طبی امداد فراہم کرسکیں گے'۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کے لئے چار دن میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے درخواست دی۔ اس سے لوگوں کا اس کورس کی طرف جوش و خروش ظاہر ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار افراد کو تربیت دی جائے گی ، لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ باقی لوگوں کو مرحلہ وار تربیت دی جائے۔