اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi govt On Clean Water دہلی حکومت ہر گھر کو 24 گھنٹے صاف پانی فراہم کرے گی، سسودیا - دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا

منیش سسودیا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دہلی حکومت 2025 تک جمنا ندی کی صفائی اور ہر گھر 24 گھنٹے صاف پانی فراہم کرا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا مسئلہ یہ بھی تھا کہ پانی کے بل زیادہ آ رہے ہیں۔ جس کے پیش نظر اب ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 11, 2023, 9:53 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت 2025 تک جمنا ندی کی صفائی کا کام مکمل کرنے، ہر گھر کو 24 گھنٹے نل کا پانی فراہم کرنے اور تمام غیر منظورشدہ کالونیوں کو سیوریج لائن سے جوڑنے کے لیے جنگی سطح پر کام کر رہی ہے۔

دہلی جل بورڈ کی 164ویں بورڈ میٹنگ کے بعد سسودیا نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ جل بورڈ کی میٹنگ میں پانی کے بل سے متعلق لوگوں کی شکایات کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ کیا گیا۔ بہت سے لوگوں کا مسئلہ یہ تھا کہ پانی کے بل زیادہ آ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو غلط بل آنے کا مسئلہ تھا۔ اب ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جل بورڈ کے افسران ایک ہفتے کے اندر منصوبہ تیار کریں گے کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ انہیں غلط بل جارہا ہے، ان کا حل کیسے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دہلی میں 26 لاکھ پانی کے کنکشن ہیں۔ ان میں سے 18 لاکھ کنکشن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ گزشتہ جل بورڈ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کے 100 فیصد سرچارج کو معاف کردیا جائے گا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریباً 4.5 لاکھ لوگوں نے 252 کروڑ روپے کے بل جمع کرائے ہیں۔ پانی کے بل پر لیٹ ادائیگی سرچارج کی اس اسکیم کو 31 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب کوئی شخص جل بورڈ کا نیا کنکشن لیتا ہے یا پرانا کنکشن استعمال کرتا ہے اور میٹر بدلتا ہے تو موجودہ نظام کے مطابق دہلی جل بورڈ میٹر لگاتا ہے۔ لیکن اب سے واٹر بورڈ کے کنکشن میں نیا کنکشن لینے یا پرانے کنکشن میں میٹر بدلنے کی صورت میں لوگ اپنا میٹر خود ہی لگا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Manish Sisodia on Contractual Employees کارپوریشن میں حکومت بننے پر کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا: سسودیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details