اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arvind Kejriwal on Tax ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی ترقی پر خرچ کی جائے گی، کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ ارودن کیجریوال نے ٹیکس کلیکشن میں اضافے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد لوگوں نے خود ہی آگے آکر ٹیکس دینا شروع کردیا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ اب ایک ایماندار حکومت ہے اور ان کی دی ہوئی ایک ایک پائی عوام کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

Arvind Kejriwal on Tax
Arvind Kejriwal on Tax

By

Published : Jul 3, 2023, 3:14 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ اب عام آدمی پارٹی (آپ) کی حکومت بننے کے بعد، لوگ خود ہی آگے بڑھ کر ٹیکس دینے لگے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ان کا ایک ایک پیسہ ملک کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔ کیجریوال نے آج ٹویٹ کیا کہ ’’پہلے بی جے پی کے دور میں لوگ ٹیکس نہیں دیتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ جو ٹیکس وہ ادا کریں گے وہ چوری ہو جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد لوگوں نے خود ہی آگے آکر ٹیکس دینا شروع کردیا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ اب ایک ایماندار حکومت ہے اور ان کی دی ہوئی ایک ایک پائی عوام کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر شیلی اوبرائے نے کہا ’’کیجریوال کے ویژن نے کارپوریشن میں لوگوں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، جو کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: Kejriwal on Schools دہلی میں 80 فیصد سرکاری اسکول، پرائیویٹ اسکولوں سے بھی بہتر، کیجریوال

میئر شیلی اوبرائے نے مزید کہا کہ پہلے ٹیکس سیاستدانوں کے گھر، بنگلے اور گاڑیاں بنانے پر خرچ کیا جاتا تھا۔ اب کارپوریشن میں ایماندار حکومت ہے۔ پارکس، نالیاں، سڑکیں ، تعلیم اور صحت کی خدمات کو ٹھیک کیا جائے گا اور ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ میئر نے کہا کہ اس سال اپریل سے جون کی پہلی سہ ماہی میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی 1113 کروڑ روپے تھی جبکہ 2022-23 (پہلی سہ ماہی) میں یہ 695 کروڑ روپے تھی۔ 2021-22 (پہلی سہ ماہی) میں 540 کروڑ روپے تھی۔
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details