دہلی کی حکومت نے بدھ کے روز پولیس کو دہلی فسادات کے معاملے میں 18 ملزمین پر ملک سے بغاوت اور مجرمانہ سازش رچنے کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے- ان ملزمین میں جے این یو کے طالب علم شرجیل امام، نتاشا نروال، دیوانگانا کالتا، جے این یو طلبا یونین کے سابق رہنما عمر خالد، مقامی سیاستدان طاہر حسین اور عشرت جہاں کے نام شامل ہیں۔
اس سے قبل 22 نومبر کو دہلی پولیس نے عمر خالد اور دیگر ملزمان پر اس معاملے میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمین کے خلاف بغاوت اور دیگر دفعات کے تحت قانونی کارروائی کرنے کی منظوری زیر غور ہے۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ عدالت پہلے ان الزامات کا جائزہ لیتی ہے اور ریاستی حکومت کی طرف سے قانونی چارہ جوئی کی منظوری کے بعد ہی مقدمے کی سماعت شروع ہوتی ہے۔
پولیس نے ستمبر کے وسط میں ملک بغاوت کے تحت قانونی چارہ جوئی کی منظوری کے لئے درخواست دہلی کی حکومت کے پاس بھیجی تھی۔