نئی دہلی:دہلی حکومت نے دہلی جل بورڈ میں ٹھیکے پر کام کرنے والے ملازمین کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی سکریٹریٹ میں دہلی جل بورڈ میں کام کرنے والے 700 ملازمین کو مستقل ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا۔ Delhi Gives Permanent Jobs To 700 Contractual Jal Board Employees
اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دہلی حکومت میں کام کرنے والے دیگر محکموں کے ملازمین کی ملازمت بھی مستقل کی جائے۔ لیکن سروس کا معاملہ مرکزی حکومت کے ماتحت ہے۔ لیکن ہم مرکزی حکومت سے بات کریں گے۔انہوں یہ بھی کہا کہ آج مجھے ان ملازمین کی ملازمت مستقل کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے۔ پچھلے 7 سالوں میں دہلی حکومت یعنی عام آدمی پارٹی نے جو کام کیا ہے۔ ملک میں ہی نہیں بیرون ملک بھی اس کا ذکر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی جل بورڈ میں ٹھیکے پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے آج بڑا دن ہے۔ حکومت نے 700 ملازمین کی ملازمت کو مستقل کرنے کا اعلان کرکے ان کا اور ان کے خاندان کا خواب پورا کر دیا ہے۔ مستقل ملازمت کے بعد اب ان کی تنخواہ بڑھ گئی ہے۔ انہیں سرکاری ملازمین کی طرح دیگر تمام سہولیات ملیں گی۔