انل بیجل نے آج دہلی کو صاف اورسر سبز بنانے کے لئے اس سال کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے دہلی کے باشندوں سے بھی درخواست کی کہ وہ دارالحکومت کے سبز رقبے کو بڑھانے کے لیے اس سال کے شجرکاری مہم کے اہداف کے حصول میں سرگرم پر مدد کریں اور حصہ لیں۔ دہلی میں 30 لاکھ سے زیادہ درخت اور پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
دہلی میں 30 لاکھ پودے لگائے جائیں گے: انل بیجل
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے پیر کے روز کہا کہ قومی دارالحکومت میں اس سال 30 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے، جس میں شجرکاری مہم کے ایک حصے کے طور پر دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لگائے جانے والے 10 لاکھ پودے بھی شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ درخت اور پودے زمین کی بقا کے لئے بہت اہم ہیں، وہ ہمیں زندگی بچانے والی آکسیجن فراہم کرتے ہیں، ہوا کا معیار بہتر کرتے ہیں، مٹی کا تحفظ کرتے ہیں، جنگلات کی زندگی کی مدد کرتے ہیں اور ہمارے ماحول کو زندہ رکھتے ہیں۔
اس موقع پر بیجل نے ایک بار پھر تمام اسکولی بچوں، نوجوانوں، بزرگوں، آر ڈبلیو اے، غیر سرکاری تنظیموں اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور محکمہ جنگلات کی نرسریوں سے مفت پودے حاصل کرکے دہلی کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے پودے لگا کر ان کی پرورش کریں۔