نئی دہلی:یہ فیصلہ آج دہلی کی ترقی کے وزیر گوپال رائے کی صدارت میں دہلی دیہی ترقی بورڈ کی میٹنگ میں لیا گیا۔ مسٹر رائے نے محکمہ کو دیہی ترقی سے متعلق پروجیکٹ کی فائلوں پر کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
اس کے علاوہ انہوں نے دیہی ترقیاتی کاموں کے لیے چیف ایگزیکٹو ایجنسی آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے محکمے کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت میں پروجیکٹوں کا تخمینہ تیار کیا جائے اور منظور شدہ پروجیکٹوں کو مکمل کرانے میں تیزی لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے دیہی علاقوں میں 175.54 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔ اس کے تحت سڑکوں، نالوں، واٹر باڈیز، کمیونٹی سینٹرز، پارکس، شمشان گھاٹ، کھیلوں کے میدان وغیرہ سے متعلق ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔
ترقیات کے وزیر نے کہا کہ حکومت شہری علاقوں میں رہنے والے دہلی کے لوگوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Money Laundering Case صحافی رعنا ایوب کی درخواست پر سماعت ملتوی
محکمہ ترقی سے متعلق یہ ترقیاتی کام آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ، ایم سی ڈی اور دیگر سرکاری محکموں کے ذریعے کئے جا رہے ہیں۔ دہلی حکومت نے راجدھانی کے گاؤوں میں ترقی کو یقینی بنانے کے لئے دہلی دیہی ترقی بورڈ کی 136 اسکیموں کو منظوری دی ہے۔ان اسکیموں کو عوام تک راست پہنچانے کا ہدف بنایا گیا ہے۔
یو این آئی: