قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے مدنظر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے پیر کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی DDMA کی ایک اہم میٹنگ ddma to hold review meet over rising of omicron cases بلائی ہے تاکہ اس بات پر غور کیا جا سکے کہ احتیاطی تدابیر کیا ہو سکتی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر اس اتھارٹی کے سربراہ ہیں۔
پیر کو لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال، وزیر صحت ستیندر جین کے علاوہ کورونا کی روک تھام کے لیے تمام نوڈل افسران موجود رہیں گے۔ یہ میٹنگ پیر کی صبح 11:30 بجے لیفٹیننٹ گورنر سیکریٹریٹ میں شروع ہوگی۔
میٹنگ میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے بات چیت ہوگی اور کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثرہ مریضوں کے علاج کی منظوری دی گئی ہے۔