نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ دہلی حکومت 50 مراکز پر انگریزی بولنے کے کورس شروع کرنے جا رہی ہے۔ دہلی اسکل اینڈ انٹرپرینیورشپ یونیورسٹی اس کورس کو چلائے گی۔ یہ بین الاقوامی سطح کا کورس ہوگا۔ میک ملن اور ورڈز ورتھ کے ساتھ معاہدہ ہوگا اور کیمبرج یونیورسٹی اس کا جائزہ لے گی۔ پہلے مرحلے میں دہلی بھر میں 50 مراکز ہوں گے جنہیں بعد میں بڑھایا جائے گا۔ اس میں 18 سے 35 سال کے نوجوان داخلہ لے سکیں گے۔ یہ کورس 3 سے 4 ماہ کا ہوگا۔ ۔Delhi Govt to Offer Free Spoken English Course
کیجریوال نے کہا، ہمیں امید ہے کہ اس کی بہت زیادہ مانگ ہوگی۔ ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ غریب، لوئر مڈل کلاس، مڈل کلاس کے بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔ امید ہے کہ اس کورس کے بعد بچوں کے لیے نوکریاں حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور شخصیت کی نشوونما بھی ہوگی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ غریب، نچلے اور متوسط طبقے کے بچوں کی انگریزی کمزور ہے اور اس کی وجہ سے انہیں نوکری حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے کسی بھی شعبے میں دوسرے بچوں سے کمزور ہوں، اس لیے دہلی حکومت ایسے بچوں کے لیے اسپوکن انگلش کورلے کر آئی ہے۔ وہ بچے جنہوں نے 12ویں کر لی ہے لیکن ان کی کمیونیکیشن اسکلز کمزور ہیں، ان بچوں کو انگریزی کا بنیادی علم ہے۔ پہلے مرحلے میں ایسے ایک لاکھ بچوں کو اسپوکن انگلش کی تربیت دی جائے گی۔'