اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر صحت ستیندر جین آج کووڈ اسپتالوں کا جائزہ لیں گے - etv bharat news

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا کہ پیر کو دہلی میں 1904 مثبت کیس آئے تھے۔ مثبت شرح 2.77 فیصد رہی۔ یہ کل ہولی تھی لہذا بہت کم ٹیسٹ لئے گئےتھے۔

delhi government to review covid beds condition in delhi
وزیر صحت ستیندر جین آج کووڈ اسپتالوں کا جائزہ لیں گے

By

Published : Mar 30, 2021, 1:20 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی اسپتالوں میں بستروں کی تعداد مسلسل بڑھائی جارہی ہے۔

اس کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت آج کوڈ اسپتالوں کے بستروں کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا کہ پیر کو دہلی میں 1904 مثبت کیس آئے تھے۔ مثبت شرح 2.77 فیصد رہی۔ یہ کل ہولی تھی لہذا بہت کم ٹیسٹ لئے گئے۔ اس رپورٹ میں بہت کم ایسے معاملات ہیں جو آج آئے ہیں۔ ہر روز پورے ملک میں 50 ہزار کے قریب کیس سامنے آرہے ہیں۔ دہلی میں ہم روزانہ 80 سے 90 ہزار ٹیسٹ لے رہے ہیں۔

ستیندر جین نے کہا کہ میں لوگوں سے بھی اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ماسک پہنیں۔

کرونا کی نئی لہر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں کورونا کا ایک ہی رجحان چل رہا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ دہلی میں رجحان مختلف ہے۔ اس سے قبل پورے ملک میں 10 ہزار سے بھی کم کیس آ رہے تھے۔ اب اچانک معاملات میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔

نجی اسپتالوں میں آئی سی یو بستروں کی کمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ آج بستروں کی حالت کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے لئے انتظامات بھی آج ہی کیے جائیں گے۔ اس وقت سرکاری اسپتالوں میں بہت سارے آئی سی یو بیڈ اور وینٹیلیٹر خالی ہیں۔ کچھ نجی اسپتالوں میں آئی سی یو اور وینٹی لیٹر بستر کی کمی ہے۔ ہیرونی ریاستوں سے بھی لوگ علاج کیلئے دہلی آرہے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details