قومی دارالحکومت دہلی میں کپکپاہٹ والی ٹھنڈ شروع ہوگئی ہے لیکن دہلی کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ Delhi Government School میں ابھی تک یونیفارم اور گرم کپڑے Uniforms And Warm Clothes کے پیسے تقسیم نہیں کیے گئے ہیں۔
طلبہ پرانے کپڑے پہن کر اسکول جانے پر مجبور ہیں۔ حالانکہ دہلی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ پورے بھارت میں تمام سرکاری اسکولوں سے بہتر دہلی کے سرکاری اسکول ہیں جب ان سے یونیفارم تقسیم کرنےمیں ہورہی تاخیر پر بات کی جاتی ہے محکمہ تعلیم بہانے بازی کرکے معاملے کو ٹال دیتے ہیں۔
جسولہ کے سرکاری اسکول میں نویں کلاس میں پڑھنے والے ذیشان کی والدہ نے بتایا کہ سال ختم ہونے کے قریب ہے اور ساتھ میں ٹھنڈ بھی شروع ہوگئی ہے لیکن اسکول والے ابھی تک یونیفارم اور گرم کپڑے کے پیسے نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجبوراً پرانے کپڑے پہناکر امتحان کے لیے بھیج رہے ہیں۔