اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی حکومت عوام کو گمراہ کررہی ہے' - undefined

کانگریس کا دعویٰ ہے کہ دہلی کی آلودہ ہوتی فضا سے نمٹنے کے لیے ہے موجودہ حکومت نے کوئی بھی موثر اقدامات نہیں کیے۔

اروندکیجریوال 'میٹھی' چھری ہیں

By

Published : Nov 20, 2019, 8:16 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ٹرانسپورٹ کے ذریعہ تقریباً 41 فیصد فضا میں آلودگی ہوتی ہے جسے کم کرنے کے لیے دہلی حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔

کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس

آج دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کیرتی آزاد نے دہلی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی سرکار بدعنوانیوں والی حکومت ہے۔

انہوں نے کانفرنس کے دوران کہا کہ سنہ 2015 سے 2019 تک دہلی حکومت کی جانب سے ایک بھی ڈی ٹی سی بس نہیں خریدی گئی اور کلسٹر بسز کے لیے بھی جو شیلا دکشت حکومت کے دوران فیصلے لیے گئے تھے محض وہی پورے کیے گئے ہیں۔

کیرتی آزاد نے دہلی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ڈھونگ کرنا بند کریں کیونکہ پرالی کانگریس کے دور حکومت بھی جلتی تھی، لیکن کیجریوال حکومت صرف اور صرف پرالی پر الزام لگا کر اپنے آپ کو محفوظ کرنا چاہتی ہے جو سراسر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے ٹرانسپورٹ کے میدان میں گذشتہ چار برسوں میں کچھ بھی نیا نہیں کیا، اور جو سائیکل چلانے کے لیے ٹریک شیلا دکشت حکومت میں بنائے گئے تھے۔ اسے بھی توڑ کر اب کر ختم کردیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details