دہلی:سپریم کورٹ کے 5 ججوں کی آئینی بنچ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ دہلی میں افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا حق کیجریوال حکومت کے پاس رہے گا۔ اس کے بعد اب کیجریوال حکومت حرکت میں آگئی ہے۔ کیجریوال حکومت کے وزیر سوربھ بھردواج نے اپنے محکمے کے سکریٹری کو تبدیل کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان حقوق کی لڑائی کے سلسلے میں آیا ہے۔ سپریم کورٹ کے 5 ججوں کی آئینی بنچ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ دہلی میں افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا حق کیجریوال حکومت کے پاس رہے گا۔ اس کے بعد اب کیجریوال حکومت حرکت میں آگئی ہے۔
کیجریوال حکومت کے وزیر سوربھ بھردواج نے اپنے محکمے کے سکریٹری کو تبدیل کر دیا ہے۔ دہلی حکومت کے محکمہ خدمات کے وزیر سوربھ بھردواج نے سروس سکریٹری کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس میں آشیش مورے کو سروسز سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
دراصل سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ دہلی ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے، جس کی حیثیت باقی مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے الگ ہے۔ سپریم کورٹ نے کہ اکہ زمین، پبلک آرڈر اور پولیس کو چھوڑ کر، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر منتخب حکومت کے وزراء کونسل سے مشورہ کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد دہلی میں کیجریوال حکومت کے اندر جشن کا ماحول ہے۔