اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی حکومت نے این بی سی سی پرپانچ لاکھ کا جرمانہ لگایا - اینٹی ڈسٹ مہم

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے اینٹی ڈسٹ مہم کے ودسرے مرحلے میں جمعہ کو کڑکڑ ڈوما میں نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کی سائٹ کا معائنہ کیا۔

fine of Rs 500,000 on NBCC
دہلی حکومت نے این بی سی سی پرپانچ لاکھ کا جرمانہ لگایا

By

Published : Nov 12, 2021, 7:20 PM IST

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے اینٹی ڈسٹ مہم کے ودسرے مرحلہ میں جمعہ کو کڑکڑ ڈوما میں نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی) کی سائٹ کا معائنہ کیا اور قوانین کی خلاف ورزی ملنے پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا۔

وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آج اینٹی ڈسٹ مہم کے دوسرے مرحلہ کی شروعات کی۔

انہوں نے کڑ کڑڈوما علاقہ میں این بی سی سی کی زیرتعمیر سائٹ کا معائنہ کیا اور قوانین کی خلاف ورزی ملنے پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ چاروں طرف پرالی جلانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔

گذشتہ دس دنوں میں پنجاب، ہریانہ، اترپردیش میں 56 ہزار سے زیادہ مقامات پر پرالی جلائی گئی۔ ہوا کے رخ میں تبدیلی کے ساتھ آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے چارجر پر سبسڈی دے گی

انہوں نے کہا کہ دہلی کے اندر اینٹی ڈسٹ مہم کی شروعات اکتوبر سے کی گئی تھی۔اس کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع کیا جارہا ہے۔ ہماری ٹیمیں پھر سے دہلی میں زیرتعمیر مقامات کا معائنہ کریں گی۔ زیرتعمیر مقامات پر دھول کے ذرات ہو ا میں ملتے ہیں جس سے پی ایم دس، پی ایم 2.5کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔'

انہوں نے دہلی کے اندر تقریباً 25 محکموں کو اینٹی ڈسٹ ٹیم بنانے کی ہدایت دی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details