دہلی حکومت نے آلودگی سے متعلق ریسرچ کے لیے آئی آئی ٹی کانپورکے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ دہلی میں فضائی آلودگی کی اصل وجوہات کا ریسرچ میں پتہ لگایا جائے گا کہ اس کی اصل وجہ کیا ہے۔
وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ دہلی سرکار اور آئی آئی ٹی کانپور کے درمیان فضائی آلودگی کے ریئل ٹائم سورس اپارٹمنٹ اسٹڈی کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔
آئی آئی ٹی کانپور 23 ماہ میں مطالعہ مکمل کرے گا اور دہلی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ اے کیو آئی کا مطالعہ دہلی میں قائم سپر سائٹ کے مختلف حصوں میں وبائل وین کے ذریعہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا میں پہلی بار ٹیکنالوجی کے ذریعہ فضائی آلودگی کی اصل وجوہات جاننے کے لیے دہلی کے اندر ایک مطالعہ کیا جارہا ہے۔
گوپال رائے نے کہا کہ کیجریوال سرکار پورے ملک کی پہلی ریاستی سرکار ہے جس نے اس طرح کے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد لی ہے۔ سرکار نے فضائی آلودگی کے خلاف جنگ تیز کردی ہے۔ اب آئی آئی ٹی کانپور او ردہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی( ڈی پی سی سی ) کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے تاکہ دہلی میں فضائی آلودگی کی وجوہات کو حقیقی وقت میں جان سکیں اور فضائی آلودگی کو کم کریں۔