اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں چار آپریشن تھیٹرز بند کیے جانے پر کانگریس ناراض - دہلی میں چار آپریشن تھیٹرز بند

کیجریوال حکومت کی طرف سے لوک نائک جے پرکاش ہسپتال کے چار آپریشن تھیٹر بند کیے جانے کے فیصلے کی دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے مذمت کی ہے۔

کیجریوال حکومت کے فیصلے کے خلاف دہلی کانگریس کی پریس کانفرنس

By

Published : Nov 11, 2019, 10:07 PM IST


دارالحکومت دہلی میں پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا نے آئی ٹی او پر واقع اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ دہلی حکومت جہاں ایک جانب ریاست میں صحت پر سب سے زیادہ خرچہ کرنے کی بات کرتی ہے وہیں دوسری جانب دہلی حکومت دہلی کے سر فہرست ہسپتال کے چار آپریشن تھیٹر بند کرنے جا رہی ہے۔

کیجریوال حکومت کے فیصلے کے خلاف دہلی کانگریس کی پریس کانفرنس

دہلی کے سابق وزیر صحت ڈاکٹر اے کے والیہ نے کیجریوال حکومت کی نیت پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کیجریوال حکومت کی نجی ہسپتالوں سے کوئی سانٹھ گانٹھ ہے جو وہ سرکاری ہسپتالوں کی بجائے نجی ہسپتالوں پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

ڈاکٹر اے کے والیہ نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے سرکاری ہسپتالوں کا نظام بہتر کرے نا کہ نجی ہسپتالوں کا اس سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوگا، بلکہ حکومت کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی. انہوں نے کہا کہ میں بھی 5 برس تک وزیر صحت رہا ہوں لیکن تک تو ہم نے ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دیے۔

قابل ذکر ہے کہ ایل این جے پی ہسپتال میں 18 آپریشن تھیٹر ہیں جن میں ماہانہ تقریباً 938 آپریشن ہوتے ہیں جبکہ مریضوں کو کم از کم ایک ماہ کا انتظار بھی کرنا پڑھتا ہے اب اگر 4 آپریشن تھیٹر اور بند کر دیے جائیں گے تو اس سے مریضوں پر زیادہ اثر پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details