اردو

urdu

ETV Bharat / state

Diwali Gift of Delhi Govt دہلی حکومت نے مزدوروں کو دیوالی کا تحفہ دیا - Delhi Government Give Diwali Gift to Workers

دہلی حکومت نے غیرہنر مند کارکنوں، ہنرمند کارکنوں اور نیم ہنرمند کارکنوں کی کم از کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کم از کم اجرت میں اضافہ سے اس مہنگائی کے دور میں مزدوروں کو راحت ملے گی۔ Diwali Gift of Delhi Government

Diwali Gift to Workers
Diwali Gift to Workers

By

Published : Oct 13, 2022, 2:32 PM IST

نئی دہلی: دہلی حکومت نے اپنے مزدوروں کو دیوالی کا حسین تحفہ دیا ہے۔ خبر کے مطابق کم از کم اجرت میں اضافہ ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک میں خوردہ افراط زر میں پانچ ماہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے اور یہ ستمبر میں 7.41 فیصد تک پہونچ گیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے مزدوروں کو یہ خوشخبری دی کہ دہلی حکومت نے غیرہنر مند کارکنوں، ہنرمند کارکنوں اور نیم ہنرمند کارکنوں کی کم از کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سسودیا نے کہا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ سے اس مہنگائی کے دور میں مزدوروں کو راحت ملے گی۔ Delhi Government Give Diwali Gift to Workers

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی حکومت ملک میں مزدوروں کو ” کم از کم اجرت” سب سے زیادہ ادا کرتی ہے۔ اس قدم سے دہلی حکومت کے تمام شیڈول ملازمت کے زمرے میں آنے والے غیر ہنرمند، نیم ہنرمند، ہنرمند اور دیگر کارکنوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس سے کلرک اور سپروائزر کے عہدوں پر کام کرنے والوں کو بھی فائدہ پہنچے گا. کیونکہ کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غیر منظم شعبے میں کم از کم اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کو بھی مہنگائی بھتے کے فوائد ملنے چاہئیں جو عام طور پر ریاستی اور مرکزی حکومت کے ملازمین کو ملتے ہیں۔ سسودیا نے کہا کہ دہلی میں کم از کم اجرت کسی بھی دوسری ریاست کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت مہنگائی بھتے پر ہر چھ ماہ بعد نظر ثانی کرتی ہے تاکہ دہلی کے تمام کارکنوں کو مہنگائی سے نجات مل سکے۔

اشیائے خورد ونوش کی افراط زر ستمبر 2022 میں 8.60 فیصد ہو گئی ہے جب کہ اگست 2022 میں یہ 7.62 فیصد تھی۔ سسودیا کے مطابق اشیائے خورد ونوش سے منسلک افراط زر سی پی آئی باسکیٹ کا تقریباً نصف حصہ ہے۔ نظر ثانی شدہ کم از کم اجرت کے مطابق غیر ہنرمند کارکن کی اجرت 16,506 روپے سے بڑھ کر 16,792 روپے، نیم ہنرمند کارکن کی اجرت 18,187 روپے سے بڑھ کر 18,499 روپے کی گئی ہے۔

جب کہ ہنرمند کارکن کی اجرت 20,019 روپے سے بڑھ کر 20,357 روپے، نان میٹرک ملازمین کی اجرت 18,187 روپے سے بڑھ کر 18499 روپے، میٹرک پاس ملازمین کی اجرت 20,019 روپے سے بڑھا کر 20,357 روپے اور گریجویٹ یعنی اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل افراد کی اجرت 21,756 روپے سے بڑھ کر 22,146 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ماہانہ اجرت پر نظر ثانی کا فیصلہ دیوالی سے پہلے آیا ہے اور یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا۔ شہری حکومت نے اس سے قبل مئی میں کم از کم اجرت میں اضافہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details