اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنہیا کمار پر 'غداری' کا مقدمہ چلانے کی منظوری - کچھ افراد نے یہاں پر ملک مخالف نعرے لگائے تھے

جے این یو طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی اجازت کیجریوال حکومت نے دے دی ہے۔

کنہیا کمار پر غداری کا مقدمہ چلانے کی کیجریوال حکومت کی منظوری
کنہیا کمار پر غداری کا مقدمہ چلانے کی کیجریوال حکومت کی منظوری

By

Published : Feb 28, 2020, 9:31 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:49 PM IST

سنہ 2016 میں کنہیا کمار کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کو لے کر 19 فروری کو اسپیشل سیل نے دہلی حکومت کو خط لکھا تھا۔

عدالت کے حکم پر اسپیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود کشواہا کی جانب سے یہ خط بھیجا گیا تھا، اس میں ایک مرتبہ پھر اسپیشل سیل نے دہلی حکومت سے اس معاملے میں مقدمہ چلانے کے لیے اجازت مانگی تھی۔

اسپیشل سیل کے ڈی سی پی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ 9 فروری 2016 کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں کچھ لوگ جمع ہوگئے تھے، الزام ہے کہ جے این یو انتظامیہ کی اجازت کے بغیر یہ لوگ جمع ہوئے تھے اور کچھ افراد نے یہاں پر ملک مخالف نعرے لگائے تھے۔ اس کو لے کر وسنت کنج نارتھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شروعات میں مقامی پولیس نے اس معاملے کی جانچ کی لیکن 29 فروری 2016 کو اس کی جانچ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو سونپ دی گئی تھی۔

اس معاملے کی جانچ پوری کرنے کے بعد 14 جنوری 2019 کو سی آر پی سی کی دفعہ 173 (2) کے تحت عدالت کے سامنے چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ اس سے قبل 10 جنوری 2019 کو اسپیشل سیل نے دہلی حکومت سے غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا، اس کے لیے وزارت داخلہ کو تمام دستاویزات بھی مہیا کرائے گئے تھے لیکن ابھی تک اس معاملے میں حکومت کی جانب سے پولیس کو غداری کا مقدمہ عدالت میں چلانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اس معاملے کو لے کر کیجریوال حکومت پر جم کر تنقید کی تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details