یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی اپنے کام سے واپس لوٹ رہی تھی۔
دہلی میں سرعام لڑکی کا قتل - لڑکی کا قتل
قومی دارالحکومت دہلی کے حضرت نظام الدین تھانہ علاقے میں ایک نامعلوم افراد نے سرعام بازار میں ایک لڑکی پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس حملے کی وجہ سے لڑکی ہلاک ہو گئی۔
اس حادثے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جہاں زخمی حالت میں لڑکی کو کچھ خواتین آٹو رکشا میں لے جا رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک لڑکی اپنے گھر میں پانچ بھائیوں میں ایک بہن تھی اور بی اے فرسٹ ایئر کی طلبا تھی۔
وہاں موجود افراد کےمطابق لڑکی جب واپس لوٹ رہی تھی ، تب ملزم نے اس کے پیچھے سے چاقو سے حملہ کیا۔ لڑکی بھاگتی ہوئی بھگول بازار کے طرف آئی اور نیچے گرگئی جس کے بعد ملزم لڑکے نے اس پر چاقو سے بار بار حملہ کیا۔
لوگ جب لڑکی کو بچانے کے لیے اس کی طرف آئے تب ملزم نے چاقو دکھا کر ڈرانے کی کوشش کی لیکن کسی نے ڈنڈے سے مارکر اس کے ہاتھ سے چاقو گرا دیا۔
لڑکی کو ایمز ٹراما سینٹر لے جایا گا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے موت کی تصدیق کر دی۔
لوگوں نے ملزم کی پٹائی کی اور اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔