نئی دہلی:اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں گزشتہ روز ہوئے تشدد معاملے کے بعد دہلی پولیس مستعد ہوگئی ہے، دہلی میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے دہلی یوپی غازی پور بارڈر کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں لکھیم پور کھیری میں زرعی قوانین اور اترپردیش کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں پر بی جے پی کے کارکن نے گاڑی چڑھا دی، جس سے متعدد کسان زخمی ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد مشتعل کسانوں نے بی جے پی کارکنان کی کئی گاڑیاں آگ کے حوالے کردی۔ حالانکہ اس معاملے میں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔