اردو

urdu

ETV Bharat / state

جی بی پنت ہسپتال میں مزید چار عملہ کورونا سے متاثر - ایمرجنسی میں تعینات

دہلی کے جی بی پینت ہسپتال سے موصولہ معلومات کے مطابق ہسپتال میں کورونا کے چار نئے مریض پائے گئے ہیں۔ ان میں ایک ڈاکٹر، دو نرسنگ عملہ اور ایک ریڈیولاجسٹ شامل ہے۔

دہلی: جی بی پنت ہسپتال میں مزید چار عملہ کورونا سے متاثر
دہلی: جی بی پنت ہسپتال میں مزید چار عملہ کورونا سے متاثر

By

Published : May 31, 2020, 12:29 PM IST

جی بی پنت ہسپتال کے پیرامیڈیکل ٹیکنیکل ایمپلائز یونین کا خوف اب سچ ثابت ہو رہا ہے۔ ہسپتال میں ایک ریڈیولاجسٹ کورونا سے متاثر ہوا ہے، اس کے ساتھ ہی اسپتال کے ایک ڈاکٹر سمیت تین اور عملہ بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہسپتال کے پیرامیڈیکل ٹیکنیکل ملازمین یونین نے ایک روز قبل ہی انتظامیہ کو ایک خط لکھا تھا اور ہسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ سنٹر کے راستے کی مخالفت کی تھی۔ دراصل ہسپتال نے ڈی بلاک میں ٹیسٹنگ سینٹر بنایا ہے، جس کا راستہ ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی سے جاتا ہے۔

اس کے بارے میں یونین کا کہنا ہے کہ اس راستے کی وجہ سے محکمہ کے عملے میں بھی انفیکشن پھیل سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details