کراؤن پلازہ ہوٹل کے دہلی 6 فوڈ فیسٹیول کا جہاں پر پرانی دہلی کے مختلف حصوں میں ملنے والے پکوانوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا گیا ہے تاکہ عوام پرانی دہلی کے پکوانوں کا لطف اٹھاسکیں۔
قومی دارالحکومت دہلی اپنے لذیذ پکوان اور چٹپٹے ذائقوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ایسے میں کراؤن پلازہ ہوٹل میں فوڈ فیسٹیول کا آغاز گذشتہ 20 فروری کو کیا گیا تھا، جس کے بعد سے ہی لزیز کھانوں کے شوقین دہلی کے قرب و جوار سے پرانی دہلی کی تہذیب میں ڈوبے، اس جشن میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول 6 مارچ تک جاری رہے گا۔
فوڈ فیسٹیول میں چھایا پرانی دہلی کے پکوانوں کا خمار کراؤن پلازہ ہوٹل میں دہلی کے مختلف پکوانوں کو پرانی دہلی کی تہذیب کے ساتھ دور جدید کے لباس سے مزین کیا گیا ہے۔ اس جشن میں مرزا غالب کی شاعری اور انگریزی حکومت کے دور حکومت کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
فوڈ فیسٹیول میں چھایا پرانی دہلی کے پکوانوں کا خمار اس جشن کی سب سے خاص بات پرانی دہلی کی تھیم ہے جسے کراؤن پلازہ ہوٹل گذشتہ11 برسوں سے ساتھ لیکر چل رہا ہے اس فیسٹیول میں کھانے کے شوقین افراد یہاں پرانی دہلی کے ان تمام پکوانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جو پرانی دہلی کی تنگ گلیوں میں نوش فرمائے ہوں گے۔
فوڈ فیسٹیول میں چھایا پرانی دہلی کے پکوانوں کا خمار ہوٹل میں مرزا غالب کی حویلی، نمک حرام کی حویلی، وائس رائے ہاؤس شاعری دربار،دہلی جنکشن جیسے مختلف حصوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
فوڈ فیسٹیول میں چھایا پرانی دہلی کے پکوانوں کا خمار مزید پڑھیں:
فوڈ فیسٹیول میں چھایا پرانی دہلی کے پکوانوں کا خمار اس فوڈ فیسٹیول میں ڈاک بنگلہ مرغی روسٹ، ریلوے مٹن کری، کنٹری کیپٹن چکن، کلکتہ ڈیولس ایگ، ادرکی گوٹ کٹلٹ، روئل چکن دال کے ساتھ ساتھ گولگپا، کچوری چاٹ، بھروا آلو ٹکی چاٹ، مٹن برا مٹر کلچہ، دہی بڑا، بریڈ پکوڑا، حلوہ پراٹھا، کلفی فالودہ، پھلداری کلفی، سیخ کباب رول، چکن پکوڑا، نورتن قورمہ، جلیبی ربڑی، کراچی حلوہ، مٹن مسکا بریانی، سرسوں کا ساگ، دولت کی چاٹ جیسی مختلف ڈشز موجود ہیں۔