چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب کورونا سے بچنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کا خیال رکھتے ہوئے اپنے گھروں سے دور پریشان حال خواتین اور بچوں کو کھانا تقسیم کیا۔
تمام تر ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے دعوؤں کے باوجود ابھی بھی سڑکوں پر لوگ بھٹکتے نظر آرہے ہیں جن کے پاس نہ رہنے کا ٹھکانہ ہے اور نہ ہی کھانے پینے کی کوئی اشیاء، ایسے میں بہت سی سماجی تنظیمیں اور مخیر حضرات اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے ان کی خدمات میں مصروف ہیں جو اس وقت سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔