اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی۔ فرید آباد سرحد مکمل طور پر سیل

ہریانہ حکومت نے دہلی فرید آباد سرحد کو سیل کردیا ہے۔ آج دو پہر 12 بجے کے بعد سے دہلی سے فرید آباد آنے۔جانے پرعام لوگوں کے علاوہ ڈاکٹروں سمیت پولیس کے لیے داخلہ بند ہے۔

دہلی۔فرید آباد سرحد مکمل طور پر سیل، دوپہر 12 بجے کے بعد انٹری بند
دہلی۔فرید آباد سرحد مکمل طور پر سیل، دوپہر 12 بجے کے بعد انٹری بند

By

Published : Apr 29, 2020, 5:02 PM IST

دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے دہلی کی تمام سرحدوں کو سیل کردیا ہے۔ دہلی۔ فریدآباد سرحد پر آج دوپہر 12 بجے سے مکمل طور پر کسی طرح کی انٹری نہیں ہوگی۔

دوپہر 12 بجے کے بعد سے دہلی میں کام کرنے والے ڈاکٹر، بینک ورکرز اور پولیس اہلکار فرید آباد میں انٹری نہیں کر سکیں گے، صرف مرکزی حکومت کے جاری کردہ پاس سے ہی سیل بارڈر پر انٹری ملے گی اور ضروری سامان اور بینکنگ خدمات کی نقل و حرکت میں مصروف گاڑیوں کو بھی داخلے ملیں گے۔ یہ احکامات 3 مئی 2020 تک نافذ رہے گا۔

ہریانہ کے وزیر داخلہ انیل وج نے واضح کیا کہ وہ ہریانہ کو دہلی یا قریبی ریاستوں سے انفیکشن نہیں ہونے دیں گے، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس درمیان گروگرام اور فرید آباد سے کام کے سلسلے میں دہلی آنے والوں کے ساتھ چیکنگ کی جارہی ہے۔ دہلی فرید آباد بارڈر پر طویل جام ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں 877 افراد صحت یاب ئوے ہیں۔ جبکہ 54 کی موت ہوگئی ہے۔ اسی وقت ، ہریانہ میں ، متاثرہ کورونا کی تعداد 308 ہوگئی ہے۔ جبکہ 224 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ تو وہیں کورونا کے 81 ایکٹو کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details