قومی دارالحکومت دہلی میں ای ٹی وی بھارت کی جدوجہد اور کوریج نے جب لاک ڈاؤن کے درمیان ایسے خاندان کی بھوک کو اجاگر کیا، جو یومیہ مزدوری کرکے اپنے کنبے کا پیٹ پالتے تھے۔
دہلی کے چندن ہلہ گاؤں میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ایک خانوادہ بھوک سے نڈھال تھا، جس کی پریشانیوں کو ای ٹی وی بھارت نے جب اجاگر کیا تو ایکم تنظیم نے ان لوگوں کے لیے کھانے کا بندوبست کیا، اور ان کا تعاون کیا۔
اطلاع کے مطابق نئی دہلی کے چھتر پور علاقے میں رہنے والا یہ خاندان مکمل طور پر روزانہ کی اجرت اور مزدوری پر منحصر تھا، لیکن دہلی میں کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد انہیں بڑی مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ کنبے چار دن سے فاقہ کشی کررہے تھے، لیکن جب ای ٹی وی بھارت نے ان کے مکمل کہانی کا احاطہ کیا تو ایک تنظیم نے ان کو کھانا کھلانے کی پہل کی، اور تمام لوگوں کو اچھی طرح سے کھانا کھلایا۔