اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: کورونا واریئر ڈاکٹر انس مجاہد کے انتقال پر لواحقین کا معاوضے کا مطالبہ - دہلی میں کورونا سے مرنے والے ڈاکٹر

ڈیوٹی کے دوران اگر کسی کورونا واریئر کی موت کورونا سے ہوتی ہے تو اسے دہلی حکومت کی جانب سے 1 کروڑ روپے دینے کا دعوی کیا گیا تھا جبکہ ڈاکٹر انس مجاہد کے معاملے میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

کیا ڈاکٹر انس مجاہد کے انتقال پر انہیں معاوضہ نہیں  ملے گا
کیا ڈاکٹر انس مجاہد کے انتقال پر انہیں معاوضہ نہیں ملے گا

By

Published : May 17, 2021, 8:44 PM IST

ملک کے دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطہ میں رہنے والے ڈاکٹر انس اپنی خدمات دہلی کے جی ٹی بی ہسپتال میں انجام دے رہے تھے، تبھی وہ کورونا وائرس کی اس مہلک وبا کا شکار ہو گئے۔ ریپڈ ٹیسٹ کرانے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی 26 سالہ با صلاحیت ڈاکٹر اس دنیا کو خیر آباد کہہ گئے۔

آج انس کے انتقال کو 8 روز گزر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ حالانکہ اس سے قبل دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے تمام کورونا واریئرز کو شہادت کا درجہ دینے اور ان کے لواحقین کو1 کروڑ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا تھا۔

کیا ڈاکٹر انس مجاہد کے انتقال پر انہیں معاوضہ نہیں ملے گا
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے انس مجاہد کے ساتھی ڈاکٹر عامر سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انس مجاہد کی ڈیوٹی کے دوران ہی موت ہوئی تھی تاہم ابھی تک انس کے اہل خانہ سے کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ حالانکہ کسی بھی رقم سے انس کی کمی تو پوری نہیں ہو سکتی لیکن اگر حکومت ان کی کوئی مدد کرتی ہے تو یہ ان کے درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر عامر کے مطابق ابھی تک کسی نے بھی انس مجاہد کے انتقال کے بعد معاوضہ کے لیے رابطہ نہیں کیا جبکہ وہ خود اس پورے معاملہ کو دیکھ رہے ہیں اور جو کچھ بھی کرنا ہوگا اس کے لیے وہ تیار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details