اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: بس سروس شروع ہونے کے بعد بھی مسافر بس کے لیے پریشان - delhi bus service started

دہلی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن 4 میں پبلک ٹرانسپورٹ بس، آٹو، ٹیکسی کو ضروری ہدایات کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاکہ کورونا کی وبا کے درمیان لوگ آہستہ آہستہ اپنی معمول کی زندگیوں میں واپس آسکیں، جس کے بعد دفاتر کھل رہے ہیں، لوگوں نے کام پر جانا شروع کردیا ہے۔

دہلی: بس سروس شروع ہونے کے بعد بھی مسافر بس کے لیے پریشان
دہلی: بس سروس شروع ہونے کے بعد بھی مسافر بس کے لیے پریشان

By

Published : May 20, 2020, 11:55 AM IST

دارالحکومت دہلی میں کئی دنوں کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں آٹو، بس، ٹیکسی وغیرہ کی سہولت شروع کردی گئی ہے۔ تاکہ ضروری خدمات سے وابستہ افراد ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ کیونکہ لاک ڈاؤن 3 میں حکومت کی طرف سے بہت سی رعایت دی گئیں۔ یہاں تک کہ 33 فیصد عملے کے ساتھ دفتر کھولنے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔ لیکن لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دہلی حکومت کے حکم کے بعد ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسیں دہلی کی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ لیکن ان کی تعداد اب بھی کم ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو بس اسٹاپ پر بس کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ لاجپت نگر بس اسٹاپ پر بدر پور جانے کے لئے بس کا انتظار کرتے ہوئے نیہا نے بتایا کہ 1 گھنٹہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے۔ لیکن ابھی تک بس نہیں آئی ہے اور اگر بس آ بھی رہی ہے تو بس نہیں رک رہی ہے۔

اس کے علاوہ فرید آباد سے ساکیت جانے والے مکیش کمار نے بتایا کہ ان کے لئے چند گھنٹوں کا سفر بہت لمبا ہوگیا۔ کیونکہ اس نے فرید آباد سے بدر پور بارڈر تک بہت مشکل سفر کیا جس کے بعد وہ بدر پور سے اوکھلا موڑ پیدل ہی پہنچا ہے اور اب بس اسٹاپ پر ساکیت جانے کے لیے تقریباً 2 گھنٹے سے بس انتظارکر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details