دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ انتخابی میدان میں اترنے والے امیدوار عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں اور عوام سے ووٹوں کی اپیل کر رہے ہیں۔
دہلی انتخابات: اجے دت اپنی جیت کے لئے پراعتماد وہیں امبیڈکر نگر سے موجودہ رکن اسمبلی اور عام آدمی پارٹی کے امیدوار اجے دت بھی اپنے علاقے میں عوامی رابطہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر اجے دت نے کہا کہ اس بار عوام انتخاب لڑ رہی ہے۔ عوام نے ہمارے 5 برس کے کاموں کو دیکھا ہے۔عوام جانتی ہے کہ بجلی فری عام آدمی پارٹی ہی کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیشی بتاکر غریبوں کی جھگیاں توڑ دی گئیں
انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سالوں میں ان کے علاقے میں بہت سارے ترقیاتی کام ہوچکے ہیں۔ سیکیورٹی گیٹ لگا گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے ، محلہ کلینک بنوائے ہیں اور ایسے تمام ترقیاتی کا کام کر وائے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پچھلی بار جب رکن اسمبلی کے لیے تقریباً 42 ہزار ووٹوں کے فرق سے بنے تھے، اس بار میدان میں کسی سے مقابلہ نہیں ہے کیونکہ بی جے پی نے شکست تسلیم کرلی ہے اور کانگریس زیرو پر ہے۔ اس لیے میرے جیتنے کا مارجن پچھلی بار کے مقابلے میں دوگنا ہوگا۔