اردو

urdu

ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا - ووٹنگ

الیکشن کمیشن نے دہلی اسمبلی انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ طور پر کرانے کے پیش نظر جمعہ کے روز دہلی الیکشن دفتر اور دہلی پولیس کے متعلقہ حکام کے ساتھ خصوصی میٹنگ کرتے ہوئے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن

By

Published : Feb 1, 2020, 1:51 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:52 PM IST

کمیشن نے ایک بیان میں کہا "کمیشن نے دہلی کے چیف الیکشن افسر خصوصی پولیس کمشنر کے علاوہ ضلع الیکشن افسر، ضلع پولیس کمشنر، نوڈل افسر اور مقامی اداروں کے سی ای او کے ساتھ دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا مکمل جائزہ لیا۔"
کمیشن نے ​​دہلی کے چیف سکریٹری پولیس کمشنر، داخلہ سکریٹری،خزانہ کے سیکرٹری، خصوصی پولیس کمشنر کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں مختلف اہم معاملات پر بات چیت کی گئی تاکہ آٹھ فروری کو دارالحکومت کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پرامن طریقے سے ووٹنگ ہو سکے۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورہ نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ انتخابات آزاد، منصفانہ اور پرامن طریقے سے ختم ہو۔اس سے پہلے، کمیشن کے حکام کی ایک ٹیم نے شاہین باغ کا دورہ کیا تھا تاکہ علاقے کی صورت حال کا صحیح اندازہ لگایا جا سکے۔

شاہین باغ میں شہریت ترمیم قانون (سي ا ےاے) اور قومی شہری رجسٹر (این آرسي) کے خلاف سینکڑوں خواتین دھرنا اور مظاہرہ کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 70 رکنی دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے آٹھ فروری كو ووٹنگ ہونی ہے جبکہ نتائج کا اعلان 11 فروری کو کیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details