اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی انتخابی نتائج: مختلف سیاسی رہنماوں کا رد عمل

دہلی کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کارکردگی کے بعد پارٹی سربراہ اور وزیراعلی اروند کیجریوال نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

دہلی انتخابی نتائج: مختلف سیاسی رہنماوں کا رد عمل
دہلی انتخابی نتائج: مختلف سیاسی رہنماوں کا رد عمل

By

Published : Feb 11, 2020, 5:22 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:17 AM IST

اوکھلا سے امانت اللہ خان ، بلی ماران سے عمران حسین، مٹیا محل سے شعیب اقبال، مصطفیٰ آباد سے حاجی یونس اور سیلم پور سے عبدالرحمان نے کامیابی حاصل کی۔

گوتم گمبھیر، رکن پارلیمنٹ

عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے، 57 نشستوں پر جیت درج کی گئی ہے۔

سنجے سنگھ، آپ رہنما

کیجریوال نے کہا کہ 'یہ جیت صرف پارٹی کی نہیں بلکہ دہلی کے عوام کی جیت ہے، انہوں نے کہا کہ 'یہ ان کی جیت ہے جنہیں 24 گھنٹہ مفت بجلی، دہلی کے بچوں کو اچھی تعلیم مل رہی ہے اور یہ جیت ہر اس خاندان کی جیت ہے جنہیں ہسپتال میں بہتر اور کفایتی علاج مل رہا ہے'۔

اکلیش یادو، سابق وزیر اعلی، اترپردیش

دہلی کے چیف الیکشن افسر (سی ای او) رنبیر سنگھ نے بتایا کہ 'گنتی صبح 8 بجے شروع ہوئی اور ایک سے زیادہ راؤنڈ میں ہوگی۔'

منوج تیواری ، بی جے پی دہلی صدر

سنگھ نے کہا ہے حفاظتی انتظامات کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ عمل الیکشن کمیشن کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کیا جا رہا ہے'۔

منیش سسودیا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے

انہوں نے کہا ، دہلی کے مختلف مراکز میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجیوالا کی پریس کانفریس


انہوں نے کہا ہے کہ 'گنتی کے مراکز 70 مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں۔ ہر مرکز میں متعدد گنتی کے ہال ہیں، جو اس ضلع میں آنے والے انتخابی حلقوں کی تعداد کے برابر ہیں'۔

سابق مرکزی وزیر خزانہ پی دمبرم نے دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ٹویٹ کیا 'عاپ' کی جیت ہوئی، بیوقوف بنانے اور پھینک والوں کی ہار، دہلی کے لوگ جو بھارت کے تمام حصوں سے ہیں، نے بی جے پی کے پولرائزیشن تفرقہ بندی اور خطرناک ایجنڈے کو شکست دی ہے، میں دہلی کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دوسری ریاستوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے جہاں 2021 اور 2022 میں انتخابات ہوں گے'۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ 'میں اروند کیجریوال جی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں دہلی کی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نفرت ، غداری اور تباہی کی سیاست کو مسترد کردیا۔ اس انتخابات کے نتیجے کے بعد ، بی جے پی کو کوئی باغ یاد نہیں ہوگا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details