اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: ڈی ایم آر سی کے ملازمین ڈھاکہ میٹرو کے اہلکاروں کو ٹریننگ دینے میں مصروف - یہ تفویض ایم آر ٹی ایس کے شعبے

یہ تربیت ڈی ایم آر سی اور این کے ڈی ایم ایسوسی ایشن کے مابین طے پانے والے معاہدے کا ایک حصہ ہے ، جو بنگلہ دیش میں ڈھاکہ ایم آر ٹی ایس منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والی غیر ملکی اور بنگلہ دیشی کمپنیوں کا اشتراک ہے۔

ڈی ایم آر سی کے ملازمین ڈھاکہ میٹرو کے اہلکاروں کو ٹریننگ دینےمیں مصروف
ڈی ایم آر سی کے ملازمین ڈھاکہ میٹرو کے اہلکاروں کو ٹریننگ دینےمیں مصروف

By

Published : Oct 22, 2021, 11:08 AM IST

نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ڈھاکہ میٹرو کے اہلکاروں کو تربیت دینے کے لیے پہل کی ہے۔ سال 2002 میں دہلی میں میٹرو سروس شروع ہونے سے پہلے ڈی ایم آر سی نے اپنے افسران اور عملے کی پہلی کھیپ ہانگ کانگ ٹریننگ کے لیے بھیجی تھی جو آج شاستری پارک ڈپو میں واقع دہلی میٹرو ریل اکیڈمی اور ڈھاکہ میٹرو کے عہدیداروں کو ٹریننگ دے رہی ہے۔

ڈی ایم آر سی کے ملازمین ڈھاکہ میٹرو کے اہلکاروں کو ٹریننگ دینےمیں مصروف


ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈی ایم آر سی انوج دیال کے مطابق 14 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس ٹریننگ میں ڈھاکہ میٹرو کے بنیادی عملے اور افسران کی پہلی کھیپ کو ڈی آر ایم سی افسران تربیت دے رہے ہیں جس میں 19 آپریشن اور 17 رولنگ اسٹاک افسران شامل ہیں۔

ڈی ایم آر سی کے ملازمین ڈھاکہ میٹرو کے اہلکاروں کو ٹریننگ دینےمیں مصروف
یہ تربیت ڈی ایم آر سی اور این کے ڈی ایم ایسوسی ایشن کے مابین طے پانے والے معاہدے کا ایک حصہ ہے ، جو بنگلہ دیش میں ڈھاکہ ایم آر ٹی ایس منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والی غیر ملکی اور بنگلہ دیشی کمپنیوں کا اشتراک ہے۔ جس کے تحت ڈھاکہ میٹرو کے 163 افسران کو ڈی ایم آر اے میں تربیت دی جائے گی۔ شرکاء کی جاب پروفائل کے مطابق کورسز کی تربیت کا دورانیہ 24 دن سے 156 دن تک ہوگا۔ ٹریننگ ماڈیول میں انٹرایکٹیو کلاس روم سیشنز ، کارکردگی، سمیلیٹرز ، پریکٹیکلز ، آن جاب ٹریننگ وغیرہ شامل ہیں۔ ڈھاکہ میٹرو جلد ہی اپنی میٹرو کا سفر اپنی پہلی لائن کے افتتاح کے ساتھ شروع کرے گی ، جسے یم آر ٹی لائن کہا جاتا ہے ، جو 20.1 کلومیٹر پر محیط ہے۔


یہ تفویض ایم آر ٹی ایس کے شعبے میں نہ صرف ہندوستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر ڈی ایم آر اے کے امیج کو ایک اہم تربیتی منزل کے طور پر مزید فروغ دے گا۔ ڈی ایم آر اے نے اس سے قبل ایم آر ٹی جکارتہ اور ایل آر ٹی کولمبو کے لیے بھی شارٹ ٹرم کورسز کیے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details