اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا کا اتراکھنڈ دورہ - منیش سسوڈیا کا نجی دورہ اتراکھنڈ

منیش سسوڈیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا سیاسی دورہ نہیں ہے۔ وہ کومون کے کچی دھام مندر میں درشن کے لیے آئے ہیں لیکن کارکنوں اور عوام کے جوش و جذبے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اتراکھنڈ کے عوام اتراکھنڈ کو دہلی کے خطوط پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اتراکھنڈ کے انتخابات میں حصہ لے گی۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا کا اتراکھنڈ دورہ
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا کا اتراکھنڈ دورہ

By

Published : Dec 12, 2020, 11:15 AM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا آج نجی دورے پر اتراکھنڈ پہنچے۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کارکنوں نے کمون کے داخلی دروازے کاشی پور میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا کا اتراکھنڈ دورہ

مقامی عام آدمی پارٹی رہنما دیپک بالی کی زیرقیادت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد کے ساتھ منیش سسوڈیا کو یوپی اتراکھنڈ سرحد سے گزار کر ایک ریلی کی شکل میں کاشی پور لایا گیا۔ اس دوران سسوڈیا نے رام نگر روڈ پر مذکورہ جماعت کے دفتر کا افتتاح کیا۔

ایم پی چوک پر ، عام آدمی پارٹی کے رہنما دیپک بالی نے نائب وزیر اعلی سیسودیا کے ساتھ مہارانا پرتاپ اور گووند ولبھ پنت کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر، منیش سسوڈیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا سیاسی دورہ نہیں ہے۔ وہ کومون کے کجی دھام مندر میں درشن کےلیے آئے ہیں لیکن کارکنوں اور عوام کے جوش و جذبے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اتراکھنڈ کی عوام اتراکھنڈ کو دہلی کی خطوط پر دیکھنا چاہتی ہے۔اس موقع پر انھوں نے دعوی کیا کہ عام آدمی پارٹی عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اتراکھنڈ کے انتخابات میں حصہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہریانہ: کسانوں نے 12 بجے رات میں ٹول پلازہ فری کر دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details