اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: حج کے لئے درخواست دینے والوں کی تعداد میں کمی - قرعہ اندازی

گذشتہ برسوں میں ایک دن میں ہی حج فارم کی 600 درخواستیں موصول ہوا کرتی تھیں تاہم رواں برس تقریبا ایک ماہ ہونے کے باوجود 650 عازمین نے فارم پُر کیے ہیں۔

Delhi: Decrease in number of Hajj applications
دہلی: حج درخواستوں کی تعداد میں کمی

By

Published : Dec 3, 2020, 7:14 PM IST

حج 2021 کے لیے گزشتہ ماہ نومبر کی 7 تاریخ سے عازمین حج کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز کیا گیا تھا لیکن تقریبا ایک ماہ گزر جانے کے بعد دہلی سے ابھی تک صرف 650 درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں۔

دہلی: حج درخواستوں کی تعداد میں کمی

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے نائب افسر تعمیل محسن علی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ برس ایک دن میں ہی 600 درخواستیں موصول ہوا کرتی تھیں تاہم رواں برس تقریبا ایک ماہ ہونے کے باوجود 650 عازمین نے فارم پر کیے ہیں۔

محسن علی نے بتایا کہ شاید لوگوں میں رواں برس بھی حج کو لیکر تذبذب برقرار ہے اور کچھ لوگ مہنگائی کی وجہ سے بھی اس بار حج کے لیے درخواست نہیں دے رہے، وہیں کچھ لوگ کورونا وائرس کے سبب بھی رواں برس درخواست نہیں دینا چاہتے۔

دہلی: حج درخواستوں کی تعداد میں کمی

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس تمام عازمین جن کا نام قرعہ اندازی میں آیا تھا انہیں بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ سعودی حکومت کی جانب سے کورونا کی رہنما ہدایات کے مدنظر حج ادا کیا گیا تھا، جس میں تقریبا ایک ہزار افراد نے ہی حج میں شرکت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details