اردو

urdu

ETV Bharat / state

تشدد کے سبب ملتوی بورڈ امتحانات کی تاریخ کا اعلان - سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)نے شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے سبب امتحانات ملتوی کر دیا تھا لیکن اب دسویں اور بارہویں کے بورڈ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تشدد کے سبب ملتوی بورڈ امتحانات کی تاریخ کا اعلان
تشدد کے سبب ملتوی بورڈ امتحانات کی تاریخ کا اعلان

By

Published : Mar 9, 2020, 11:59 PM IST

ملتوی شدہ سی بی ایس سی دسویں کے امتحانات 21 مارچ سے 30 مارچ تک ہوں گے جبکہ 12 ویں کے امتحان 31 مارچ سے 14 اپریل کے درمیان ہوں گے۔

یہ امتحان ان تمام طلبہ کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں جو شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے سبب بورڈ کے امتحانات کے متعینہ دن امتحان میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔

سی بی ایس ای کی جانب سے کہا گیا کہ 'طلباء 14 مارچ تک اپنے اپنے اسکولوں سے اس بارے میں رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ 'سی اے اے اور این آر سی مخالف مظاہروں کے سبب شمال مشرقی دہلی میں بورڈ کے امتحانات کے دوران تشدد کے کئی واقعات ہوئے تھے، اسی کے پیش نظر سی بی ایس ای نے کچھ امتحانات ملتوی کر دیے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details