ویکسینیشن مہم کے دوران 600 سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ویکسینیشن کیمپ میدانتا اسپتال کے اشتراک سے لگایا گیا تھا۔
ایسوسی ایشن کی اصل توجہ کسٹم بروکر برادران اور ان کے کنبے کو کورونا وائرس کی گرفت سے بچانا تھا۔ نیز اس ٹیکہ کاری مہم کا مقصد قوم کو کورونا سے پاک بنانے کے حکومتی مقصد میں تعاون کرنا تھا۔
ڈی سی بی اے کے سکریٹری سنتوش کمار چودھری نے کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف اقدامات کرنے پر عہدیداروں اور منیجنگ کمیٹی کے ممبروں کا شکریہ ادا کیا۔