دارالحکومت دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ایئرپورٹ کوروناوائرس کے پیش نظر ملان سے دہلی آئی ایک پرواز کی رنوے پر ہی چیکنگ کی گئی، کیوں کہ ان مسافروں کی جانچ نہیں کی گئی تھی، جس میں 80 مسافر سوار تھے۔
بیرون ممالک جانے اور آنے والی تمام پروازوں کو سختی کے ساتھ مانیٹرنگ کی جارہی ہے ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ اس پرواز میں بیٹھے لوگوں کی جانچ کیے بغیر یہ پرواز ملان سے اندرا گاندھی ایئرپورٹ دہلی کے لیے پرواز کی تھی۔
کسٹم آفیسر نے بتایا کہ ملان سے پرواز کرکے دہلی آنے والی ایئر انڈیا فلائٹ نمبر اے آئی 138 نے مسافروں کی بغیر کورونا وائرس کئی جانچ کرائے ہوئے ملان سے اڑان بھری تھی، جس کے بعد فلائٹ کے دہلی ایئرپورٹ پر کے رنوے پر ہی 80 مسافروں کی کورونا وائرس کی جانچ کرائی گئی، تاہم ان کے سامان کی بھی جانچ کی گئی۔
اس پرواز میں بیٹھے لوگوں کی جانچ کیے بغیر یہ پرواز ملان سے اندرا گاندھی ایئرپورٹ دہلی کے لیے پرواز کی تھی واضح رہے کہ کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے بیرون ممالک سے آنے والی تمام پروازوں کے مسافروں کی سب سے پہلے جانچ کی جاتی، اس کے بعد ہی انہیں ایئرپورٹ کی عمارت میں داخلہ کی اجازت دی جاتی ہے۔
دہلی ایئرپورٹ پر کے رنوے پر ہی 80 مسافروں کی کورونا وائرس کی جانچ کرائی گئی، تاہم ان کے سامان کی بھی جانچ کی گئی خیال رہے کہ ایسا اس لیے کیا جارہا ہے کہ اس وبا سے ملک کے ان افراد کو تحظ فراہم کیا جاسکے، جو اس بیماری کی زد میں نہیں ہیں۔
خیال رہے کوروناوائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ جانی نقصان چین کا ہوا ہے، حالانکہ اس کے علاوہ ہزاروں ادراد عالمی سطح پر ہلاک ہوئے، جبکہ ابھی بھی ہزاروں لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں۔