اردو

urdu

Money Laundering Case ستیندر جین کو راحت، منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی پر روک

ای ڈی کے مطابق جین کا منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کی جانے والی شیل کمپنیوں پر اصل کنٹرول تھا۔ شریک ملزم انکش جین اور ویبھو جین ان کی کٹھ پتلی تھے۔ دوسری طرف جین کے وکیل نے دلیل دی کہ ان کا کردار پی ایم ایل اے کی دفعہ 45 کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔ Relief to Satyendra Jain, stay on trial court proceedings

By

Published : Sep 19, 2022, 4:44 PM IST

Published : Sep 19, 2022, 4:44 PM IST

ستیندر جین
ستیندر جین

نئی دہلی:دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی پر روک لگا دی ہے جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دائر درخواست کے بعد پوری کارروائی کو خصوصی عدالت سے منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔Relief to Satyendra Jain, stay on trial court proceedings


یاد رہے کہ 15 ستمبر کو ای ڈی کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایس وی راجو نے خصوصی جج گیتانجلی گوئل کی عدالت سے کارروائی کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ ای ڈی کے مطابق جین کا منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کی جانے والی شیل کمپنیوں پر اصل کنٹرول تھا۔ شریک ملزم انکش جین اور ویبھو جین ان کی کٹھ پتلی تھے۔

دوسری طرف جین کے وکیل نے دلیل دی کہ ان کا کردار پی ایم ایل اے کی دفعہ 45 کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔ اس سے قبل سی بی آئی نے جین، ان کی بیوی اور دیگر پر انسداد بدعنوانی قانون کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ 31 مارچ کو ای ڈی نے عارضی طور سے وزیر کی ملکیت والی اور کنٹرول والی کمپنیوں سے متعلق 4.81 کروڑ روپے کی غیر منقولہ ملکیتوں کو قرق کیا۔


6 جون کو ای ڈی نے جین، ان کی بیوی اور ان کے ساتھیوں سے متعلق کئی مقامات پر چھاپے مارے، جنھوں نے یا تو بلاواسطہ یا بالواسطہ طور سے ان کی مدد کی تھی۔ چھاپہ ماری کے دوران 2.85 کروڑ روپے نقد اور 1.80 کلوگرام وزن کے 133 سونے کے سکے برآمد کیے گئے۔

مزید پڑھیں:ED Arrests Satyendra Jain: دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو ای ڈی کی ٹیم نے گرفتار کیا

خصوصی جج گوئل نے ضمانت کی کارروائی کی پچھلی چند سماعتوں میں اس معاملے کی جانچ پر ایجنسی کی کھنچائی کی تھی۔ 8 ستمبر کو، اس نے ای ڈی سے پوچھا تھا کہ چارج شیٹ میں جن جرم کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، اس کی تحقیقات کر کے سی بی آئی کیس سے آگے کیوں گیا؟ اس نے یہ بھی وضاحت طلب کی تھی کہ اس معاملے میں جرم کیا ہے۔ ایک موقع پر یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہ اے اے پی لیڈر کے ذریعہ دھوکہ دہی کی گئی کمپنیوں کو بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔13 ستمبر کو ای ڈی نے اس معاملے میں مزید دلائل سننے کے لیے التوا طلب کیا تھا۔ ضمانت کی سماعت 20 اگست کو شروع ہوئی جب ایجنسی نے جین کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی تحریری گذارشات داخل کیں۔ جین کے علاوہ عدالت اس معاملے میں شریک ملزمان، ویبھو جین اور انکش جین کی ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details