شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ممانعت کے باوجود قومی دارالحکومت دہلی میں احتجاج کی پاداش میں بھیم آرمی کے چیف چندر شیکھر آزاد کو 18 دسمبر کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔
چندر شیکھر آزاد کی ضمانت منظور - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج
دہلی ہائی کورٹ نے بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کی ضمانت منظور کر لی ہے تاہم انہیں 16 فروری تک کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔
![چندر شیکھر آزاد کی ضمانت منظور چندر شیکھر آزاد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5721253-671-5721253-1579090091009.jpg)
چندر شیکھر آزاد
آج دہلی ہائی کورٹ نے چندر شیکھر آزاد کی ضمانت کی عرضی کو منظور کر لیا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ آئندہ 16 فروری تک کسی بھی قسم کے کوئی احتجاج میں حصہ نہیں لیں گے۔