دہلی میں جمعہ کے روز 1496 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے جس سے مجموعی تعداد 11994 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دہلی میں جمعہ کے روز ایکٹیو کیسز 1496 کے اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد 11994ہوگئی قومی راجدھانی میں نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں گراوٹ کی وجہ ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24گھنتوں کے دوران 2،084 مریض صحت مند ہوئے جس سے مجموعی تعداد 6،45،770 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 96.55 فیصد ہے۔
اسی عرصے کے دوران 14 مزید مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 11،050 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح 1.65 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔