ملک میں پھنسے مزدوروں کی گھر واپسی کے لیے کرایہ لینے کے معاملے نے ہلچل مچا دی ہے تو وہیں کانگریس نے مزدوروں کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے اعلان کے بعد اب دہلی کانگریس نے بھی لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوروں کو گھر بھیجنے کے لیے مدد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
دہلی کانگریس مزدوروں کو گھر واپس بھیجنے کے لیے رقم سے مدد کرے گی - دہلی کانگریس مزدوروں کو گھر واپس بھیجنے کے لیے رقم سے مدد کرے گی
مزدوروں سے کرایے کے پیسے لینے کے معاملے میں جہاں بی جے پی اور حکومتیں بیک ٖفٹ پر ہیں، تو وہیں دہلی کانگریس نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزدوروں کو گھر واپس بھیجنے کے لیے رقم سے مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزدوروں کو گھر واپس لانے کے لیے رقم سے مدد کرے گی کانگریس
دہلی کانگریس کے ریاستی صدر انل چودھری نے ٹوئٹ کر کہا کہ جن مزدوروں کے پاس گھر جانے کے لیے پیسے نہیں ہیں کانگریس ان مزدوروں کی مدد کرے گی۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی کی ہدایت پر ریاستی کانگریس مزدوروں کے ریلوے ٹکٹ کے اخراجات برداشت کرے گی۔ دہلی میں پھنسے ہوئے مزدور جو اپنے گھر جانا چاہتے ہیں، جن کے پاس پیسوں کی کمی ہے، نیچے دیئے گئے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں: - 01143534325 ، 9625777907