اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پٹرول۔ڈیزل پر ویٹ کی شرح 10 فیصد کم ہو'

دہلی ریاستی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے کیجریوال سے پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ 30 سے کم ہو کر 20 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پٹرول۔ڈیزل پر ویٹ کی شرح 10 فیصد کم ہو
پٹرول۔ڈیزل پر ویٹ کی شرح 10 فیصد کم ہو

By

Published : Jul 1, 2020, 10:15 PM IST


مسٹر کمار نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ دار الحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے بڑھتے قہر کے پیش نظر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو یہ قدم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی حکومت پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کی شرح 30 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد تک کرتی ہے تو دار الحکومت میں پٹرولیم اشیا کو سستی شرح پر بیچا جا سکتا ہے۔
چودھری انل نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے لیے مرکزی حکومت کے خلاف عام آدمی پارٹی کے ملکی سطح پر دھرنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کیجریوال مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ گھر سے ہی عطیہ کا آغاز ہوتا ہے اور اگر کیجریوال حکومت پٹرول اور ڈیزل سے ویٹ 30 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کرکے دہلی میں سستی شرح پر فروخت کرے تو دہلی کے عوام کو راحت دی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details