اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کانگریس کے وفد کی منموہن سے ملاقات

دہلی پردیش کانگریس کے ایک وفد نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کرکے دہلی کے عوام کی طرف سے گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور کی نذر کرنے کے لیے انہیں تحفہ سونپا ۔

دہلی کانگریس کے وفد کی منموہن سے ملاقات

By

Published : Nov 7, 2019, 11:35 PM IST


ریاستی کانگریس کے صدر سبھاش چوپڑا کی سربراہی میں ملنے والے وفد نے ڈاکٹر سنگھ کو ’رومالہ اور چھتر‘ سونپا اور دہلی کے عوام کی جانب سے اسے کرتار پور صاحب میں چڑھانے کی درخواست کی۔

دہلی کانگریس کے وفد کی منموہن سے ملاقات

چوپڑا نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی اور کہا کہ میں نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ’رومالہ ، چھتر پیش کرکے ان سے درخواست کی کہ وہ کرتار پور صاحب میں دہلی کے عوام کی طرف سے پیش کریں۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ بھارت کی طرف سے 9 نومبر کو کرتار پور صاحب جانے والے 576 عقیدت مندوں کی پہلی کھیپ میں شامل ہوں گے۔

گرو نانک دیو کے 550 ویں پرکاش اتسو کے پیش نظر بھارت اور پاکستان نے عقیدت مندوں کے لئے کرتار پور صاحب کی زیارت کے لئے ایک راہداری تعمیر کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 9 نومبر کو بھارت کی سرحد پر راہداری کا افتتاح کریں گے۔

اس کے بعد ، بھارت کے عقیدت مندوں کی پہلی کھیپ ڈیرہ بابا نانک سے وہاں جائیں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details